Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

عمان کے پانیوں میں آئل ٹینکر الٹ گیا، 16 رکنی عملے کو بچانے کیلئے کوششیں جاری

عملے میں 13 بھارتی اور 3 سری لنکن باشندے شامل، حادثے کے مقام پر تیل کے رساؤ کا پتا نہیں چلا
شائع 17 جولائ 2024 08:37am

عمان کے پانیوں میں ایک تیل بردار جہاز کے الٹ گیا۔ 16 رکنی عملہ لاپتا ہے۔ عملے میں 13 افراد بھارتی باشندے ہیں جبکہ تین کا تعلق سری لنکا سے ہے۔

ڈوبنے والوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ عمان کی میریٹائم ایجنسی نے بتایا کہ 110 میٹر لمبا تیل بردار جہاز عمان کی بندرگاہ دُقم سے یمن کی بندرگاہ عدن جارہا تھا۔ حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا جبکہ حادثے کے مقام پر سمندری طوفان کی اطلاع بھی نہیں تھی۔

’پریسٹِج فالکن‘ نامی جہاز پر کوموروز کا پرچم نصب تھا۔ اس قدم کے چھوٹے تیل بردار جہاز عام طور پر کم فاصلوں تک تیل کی ترسیل کے لیے بروئے کار لائے جاتے ہیں۔

یہ جہاز پیر کو عمانی بندرگاہ دُقم سے 25 ناٹیکل میل دور جنوب مشرقی پانیوں میں پلٹا تھا۔ عمان کی میریٹائم ایجنسی نے یہ صراحت نہیں کی کہ اس جہاز کے پلٹنے سے تیل کا رساؤ ہوا یا نہیں۔ اس حوالے سے اقدامات بھی دکھائی نہیں دیے ہیں۔ عمانی بحریہ نے بتایا ہے کہ اب تک عملے کے کسی رکن کا سراغ نہیں ملا۔

Oman

OIL TANKER CAPSIZES

DUQM PORT

CREW MISSING

13 INDIANS

3 LANKANS