روف حسن پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
پی ٹی آئی کے رہنما روف حسن روف پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنون پرمظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ 17 سال کے بچے کو اغوا کر کے اس کے والد کو حلف نامہ جمع نہ کرانے کا کہا گیا اور یہ یہی پی ٹی آئی کی کہانی ہے۔
آج نیوز کے پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ میں گفتگو کے دوران انہوں نے مزید بتایا کہ ہم پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کےعلاوہ تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، ہم میڈیٹ چوروں سے رابطے میں نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سےبات چیت کی ہماری پارٹی پالیسی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی یہی چاہتے ہیں لیکن ابھی تک اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کوئی موومنٹ نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم کہہ رہے تھے کہ مینڈیٹ واپس کیا جائے، اب ہماری پالیسی تبدیل ہوئی ہے ’ہم کہہ رہے ہیں کہ یا تو مینڈیٹ واپس کریں یا پھر الیکشن کرائیں‘۔
Comments are closed on this story.