Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد خان کی ’بھول بھلیا 3‘ میں انٹری سے متعلق بھارتی پروڈیوسر کا انکشاف

حقیقت جان کر مداح مایوس ہوگئے
شائع 16 جولائ 2024 08:27pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سوشل میڈیا پر گزشتہ ایک ہفتے سے خبریں زیر کردش تھیں کہ مشہور بھارتی فلم بھول بھلیا کے سیکوئل میں مشہور پاکستانی اداکار فواد خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

مگر اس حوالے سے بھول بھلیا فلم کے پروڈیوسر کا اہم انکشاف سامنے آگیا ہے۔

بالی وڈ کی مزاحیہ ہارر فلم ’بھول بھلیا‘ کے تیسرے سیکوئل میں فواد خان کے کیمیو کی زیرِ گردش خبروں پر فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے واضح کر دیا ہے۔

’ایچ ٹی سٹی‘ سے بات کرتے ہوئے بھوشن کمار نے فواد خان کی بھول بھلیا میں کیمیو سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ نہیں، فواد خان کے چاہنے والے انہیں بھول بھلیا 3 میں کیمیو رول میں نہیں دیکھ پائیں گے۔

بھوشن کمار کے اس بیان کے بعد فواد خان کے مداح مایوسی کا شکار ہوگئے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ فواد خان کو فلم میں کوئی اور کردار ہی پیش کر دیں۔

واضح رہے سال 2007 میں بھول بھلیا ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد پہلے پارٹ کے مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 15 سال بعد 2022 میں ’بھول بھلیا 2‘ ریلیز کی گئی تھی۔

Fawad Khan

bhool bulaiya 3

bollywood film