Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ تو ٹوائلٹ کی چپل ہے‘ کویتی اسٹور میں چپل کی حیران کن قیمت

ویڈیو وائرل ہوتے ہی دلچسپ تبصروں کے انبار لگ گئے
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2024 08:10pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

سعودی عرب میں موجود ایک کویتی اسٹور کی جانب سے ’ٹرینڈی سینڈل‘ کے نام سے چپل فروخت کی جا رہی ہے جو دیکھنے میں تو سادہ سی چپل ہے مگر ان کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویتی اسٹور عام سی دکھائی دینے والی چپل 4500 ریال ( پاکستانی 3 لاکھ 34 ہزار سے زائد روپے) میں فروخت کر رہا ہے۔

جنت میں پلاٹ ملنے لگے، قیمت بھی بتا دی

اسٹور نے چپل فروخت کرنے کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انساٹاگرام کے پیج کویت انسائیڈ پر شئیر کی اور جب یہ ویڈیو پاکستانی و بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی نیوز فیڈ تک پہنچی تو انہوں نے چپل کی قیمت دیکھتے ہی دلچسپ تبصروں کے انبار لگا دئے۔

وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے بیشتر سوشل میڈیا صارفین کا یہی کہنا ہے کہ عام طور پر یہ چپل تو ہم گھروں میں استعمال کرتے ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری زندگی ٹوائلٹ جانے کے لیے 4500 ریال کی چپل استعمال کرتے رہے ہیں۔ ہم ان چپلوں کو باتھ روم جانے کے لیے پہنتے ہیں۔ تاہم اس چپل کی قیمت صرف 60 روپے ہے۔

Video Viral

Kuwait store

trendy sandals

rupees 1 lakh