Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی بورڈ کو ٹی 20 کی کپتانی کیلئے پانڈیا کے بجائے نیا آپشن مل گیا

خبریں زیر گردش تھیں کہ ہاردک پانڈیا کو ٹی 20 کی کپتانی ملنے کے سو فیصد چانس تھے
شائع 16 جولائ 2024 05:43pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی ٹیم کے نئے کپتان کے لیے ہارک پانڈیا کے نام پر غور کیا جا رہا تھا لیکن اب انڈین بورڈ کو اپنے سامنے ایک اور آپشن نظر آرہا ہے۔

کیریبین میں بھارتی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے T20I سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد بھارتی بورڈ نے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے کپتانی کے لیے ہاردک پانڈیا کے نام کے بعد سوریہ کمار یادو کے نام پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نائب کپتان ہاردک پانڈیا نے بھارتی ٹیم کی جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے میچ کا آخری اوور انتہائی ذمہ دارانہ طریقے سے انجام دیا تھا۔

بعد ازاں خبریں زیر گردش تھیں کہ ہاردک پانڈیا کو کپتانی ملنے کے سو فیصد چانس ہیں مگر اب بھارتی بورڈ اس حوالے سے الجھن کا شکار ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان ہاردک اور سوریہ کمار یادو میں سے کسے بنانا چاہئے۔

suryakumar yadav

hardik pandya

indian captain