Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک سے سراغ رساں ٹیم کے اہلکاروں کو کوہاٹ جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا

ٹیم میں 5 افراد شامل تھے، کسی شخص کی چوری ہوئی جس کے لیے ٹیم طلب کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2024 05:54pm

ٹانک کے علاقے تھانہ ملازائی کی حدود سے سراغ رساں ٹیم اور کھوجی کتوں کو کو نامعلوم مسلح افراد نے کوہاٹ جاتے ہوئے اغواء کر لیا۔

ٹیم میں پانچ افراد اور دو کتے شامل تھے۔ مغویوں میں دو افراد کا تعلق اوکاڑہ جبکہ 3 کرک کے رہائشی تھے۔ ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد نے بتایا کہ سلامت شاہ نامی شخص نے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی تحقیق کے لئے کوہاٹ کی پرائیویٹ کمپنی کو ہائر کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں پانچ افراد اور دو سراغ رساں کتے شامل تھے۔تحقیق کے بعد کوہاٹ جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیم کو کتوں سمیت اغوا کر لیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردوں نے ٹانگ میں متعدد کارروائیاں کی ہیں۔ رواں ماہ کے وسط میں ضلع ٹانک میں اغوا ہونے والے ایف سی اور پولیس اہلکار کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

دونوں افراد کو ٹانک کے علاقے علی خیل گاوں سے ٹانک جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ ماہ ٹانک سے 132 کے وی مین لائن پر کام کرنے والے 13 مزدور و اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:

ٹانک سے اغوا پولیس اور ایف سی اہلکار کی ’گولیوں سے چھلنی‘ لاشیں برآمد

پاکستان

Terrorism in Pakistan