Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پر پابندی کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اسحاق ڈار

پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں،، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2024 05:02pm

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، پہلے معاملے کو لیڈرشپ دیکھے گی اس کے بعد ہمارے جو اتحادی ہیں ان سے مشورہ ہوگا لیکن پابندی کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق لیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہا کہ ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے، نواز شریف کے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو پالیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی پر پابندی، ن لیگ کو اتحادی جماعتوں سے ’مشاورت‘ کا خیال آگیا

اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری کرکے لاڈلے کی حکومت لائی گئی، ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان نےایک معاشی قوت بننا ہے، وہ دن دور نہیں جب مہنگائی ختم ہوگی، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو کر ابھرے گا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر امریکی تشویش، ’ یہ ایک پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے’

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا۔

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا حکومتی فیصلہ، پیپلز پارٹی کا باضابطہ رد عمل آ گیا

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے تحت ملکی معاملات کو چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی طرح آئین وقانون سے کھلواڑ نہیں کریں گے۔

Ishaq Dar

Ban on PTI