Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ نیا ریفرنس: نیب ٹیم کا بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے تفتیش تیسرا دورمکمل

نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں 2 گھنٹے سے زائد وقت پوچھ گچھ کی
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2024 03:46pm

نیب ٹیم نے توشہ خانہ نیا ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے تفتیش کا تیسرا دورمکمل کرلیا۔

نیب ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی سے تفتیش کی۔ نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں 2 گھنٹے سے زائد وقت پوچھ گچھ کی۔

واضح رہے کہ نیب حکام نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا آٹھ آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز بھی نیب ٹیم نے دونوں ملزمان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی تھی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں کرنے کی ہدایت کی تھی۔

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail