Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جنید جمشید سے آخری گفتگو کیا ہوئی، بیٹا پروگرام میں جذباتی ہو گیا

معروف نعت خواں 2016 میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے
شائع 16 جولائ 2024 11:31am
تصاویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب/ انٹرنیٹ
تصاویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب/ انٹرنیٹ

معروف نعت خواں اور میزبان جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید والد کے ساتھ آخری گفتگو کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے، وہ یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر نادر علی کے پروگرام میں بابر جنید جمشید کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔

جہاں بابر کی جانب سے والد کے ساتھ بتائے دلچسپ لمحات اور آخری گفتگو کے بارے میں بتایا، جبکہ ان کی خواہش سے متعلق بھی اظہار خیال کرتے دکھائی دیے۔

نادر علی کی جانب سے بابر سے کہنا تھا کہ جنید جمشید کی عادت تھی کہ وہ ہر بات پر انشاء اللہ، ماشاء اللہ کہت تھے، لیکن اس آخری پیغام میں وہ اللہ کی مرضی سے انشاء اللہ کہنا بھول گئے تھے، انہوں نے بس اتنا کہا تھا کہ میں کراچی آؤں گا۔

نادر کا مزید بتانا تھا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا تھا، لیکن یہ بھی اللہ ہی کی مرضی تھی۔

ساتھ ہی اس سب میں بابر جنید جذباتی ہو گئے اور اس وائس نوٹ کا تذکرہ کر دیا جس میں جنید جمشید کی آواز تھی۔ بابر کا کہنا تھا کہ کیا آپ نے سنا ہے وہ وائس نوٹ؟ وہ بہت اچھے، مہربان، رحم دل اور ملنسار انسان تھے، یہ خوبیاں اللہ نے انہیں عطاء کی تھیں۔

بابر کا بتانا تھا کہ میں گھر پر ہی تھا، جب والد کے انتقال کی اطلاع آئی، مجھے میری والدہ نے بتایا تھا، میں نے یہ بات کبھی شئیر نہیں کی، لیکن یہ میرے والد کی خواہش تھی کہ انہیں شہادت نصیب ہو۔

وہ بتاتے ہیں کہ جب کبھی والد اس حوالے سے ہمارے ساتھ گفتگو کرتے تو ہم ڈرجاتے تھے کہ یہ کیسی باتیں کر رہے ہیں، ہم ابھی چھوٹے ہیں اور امی ان سے ناراض بھی ہوجاتی تھیں۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016 میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ جنید نے کیرئیر کے عروج پر ہی گلوکاری اور موسیقی کو خیرباد کہہ دیا تھا اور تبلیغ کی راہ اختیار کر لی تھی۔

جبکہ آخری وقتوں میں وہ نجی ٹی وی کی رمضان نشریات کا حصہ بھی رہ چکے تھے۔

Youtuber

podcast

Junaid Jamshed

Nadir Ali