Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

لیسکو نے سولر گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کر دی

مارکیٹ میں گرین میٹرزکےمتبادل اےایم آئی میٹردستیاب نہیں ہیں، ذرائع لیسکو
شائع 16 جولائ 2024 11:20am

لیسکو نے مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سولر گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کر دی۔

ذرائع کے مطابق لیسکونے جلدبازی میں گرین میٹرپرپابندی لگا دی تھی، مارکیٹ میں گرین میٹرزکےمتبادل اےایم آئی میٹردستیاب نہیں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کمپنیوں کے پاس کئی ماہ تک نئے اے ایم آئی میٹرز دستیاب نہیں ہوں گے، گرین میٹرز پر پابندی کے بعد اے ایم آئی میٹرز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔

گرین میٹر کی قیمت 35 ہزار جبکہ اے ایم آئی کی قیمت 63 ہزار روپے تھی۔

solar energy

Solar panels

Net Metering

SOLAR SYSTEMS

green meter