Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ مسترد، جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں دھرنا دینے کی کال

26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے کی قیادت کریں گے، ترجمان
شائع 16 جولائ 2024 09:53am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے پیٹرول میں اضافے کے حالیہ اقدام کو مسترد کردیا اور 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کی کال دے دی۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں، جماعت اسلامی 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنادےگی اور امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے کی قیادت کریں گے۔

قیصر شریف نے کہا کہ عوام دشمن اقدامات کے خلاف ”حق دو عوام کو“ تحریک چلارہے ہیں، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر بھی نکلیں گے،عدالتوں میں بھی جائیں گے، مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔

مزیدپڑھیں:

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا 1000 روپے فکس چارجز عائد، بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ

petrol price

اسلام آباد

jamat e islami protest