کینیا: کچرے کے ڈھیر سے کٹی ہوئی لاشیں ملنے کا معاملہ، مشتبہ سیریل کلر گرفتار
کینیا میں 42 خواتین کو قتل کرنے والے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ پولیس کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جبکہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کینین پولیس کی جانب اہلیہ سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں کینیا کا شہر نیروبی میں خواتین کے جسم کے اعضاء پائے گئے تھے، ڈائریکٹوریٹ برائے کریمنل انویسٹی گیشنز کے سربراہ محمد امین کی جانب سے بتانا تھا کہ 33 سالہ کولنس جومیسی خالوشا 2022 سے خواتین کو قتل کرتا آ رہا ہے۔
جبکہ ملزم کو منگل کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب کولنس یورو 2024 فٹبال فائنل دیکھ رہے تھے۔
جبکہ رواں سال 42 خواتین کی لاشیں کچرے کے ڈھیر سے ملی تھیں، جس کے بعد کینین سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔
کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثہ، آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک
دوسری جانب ملزم کے گھر سے چھرا بھی برآمد ہوا ہے، جسے مبینہ طور پر آلہ قتل قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ ملزم کے گھر سے 10 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے بھی ملے ہیں۔
Comments are closed on this story.