Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اس تصویر میں موجود شخص کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟ وہ آپ ہی کو دیکھ رہا ہے

چیل کی نظر رکھنے والے افراد کے لیے بھی یہ آسان چیلنج نہیں
شائع 15 جولائ 2024 11:14pm
تصویر بشکریہ لیو بولین
تصویر بشکریہ لیو بولین

سامان سے بھری اس تصویر میں آپ کو کچھ گڑبڑ دکھائی دے رہی ہے؟

تصویر ایک گروسری اسٹور کی ہے جس میں کھانے کے آئٹمز کے پیکٹس اور ڈبے نظر آرہے ہیں۔

لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ اس تصویر میں ایک شخص موجود ہے جو آپ ہی کی طرف دیکھ رہا ہے۔ یعنی وہ آپ کی نظروں کے سامنے ہے۔

تصویر میں ایک آرٹسٹ لیو بولین موجود ہیں جو چیزوں میں خود کو اس طرح گم کرلیتے ہیں جس کے باعث سرسری نظر میں انہیں دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

تو کیا آپ لوگ اس تصویر میں لیو بولین کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟ ہار نہ مانیے اور کوشش کیجئے۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ آرٹسٹ لیو بولین کو عام طور پر کسی ایک منظر میں خود کو چھپانے کے لیے انہیں جسم کو رنگنے میں 10 گھنٹے کا وقت لگ جاتا ہے۔

اگر آپ کو اس تصویر میں بولین نظر نہیں آئے تو نیچے تصویر میں وہ آپ کو نظر آجائیں گے۔

Optical illusion

Picture

Find The Face

Picture illusion