Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاشورہ پر موبائل فون سروس کہاں بند ہوگی اور کہاں کھلی رہے گی

پابندی کا اطلاق جہاں بھی ہوگا وہاں جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی
شائع 15 جولائ 2024 10:25pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام پر موبائل فون سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں ہی معطل کرنے کی سفارش ہے، کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی۔

9 اور 10محرم کو صبح 8 سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی۔

راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان 15، لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر موبائل سروس بند رہے گی۔

8 محرم الحرام کے جلوس اپنی منزل پر پہنچ گئے

لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال میں سروس بند نہیں ہوگی۔

ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔ جب کہ گوجرانولہ، نارووال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی۔

محرم الحرام: کراچی میں جلوس کے راستے کنٹینر لگا کر سیل، ٹریفک پلان جاری

اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد ، راجن پور، فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی۔

Interior Minister

juloos

MUHARRAM UL HARAAM