Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

8 محرم الحرام کے جلوس اپنی منزل پر پہنچ گئے

کراچی سمیت مختلف شہروں میں جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات
شائع 15 جولائ 2024 10:09pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ملک بھر میں آٹھ محرم الحرام کے جلوس اپنی منزل پر پہنچ گئے۔ جلوس کے راستوں میں سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے۔

کراچی میں جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا، شرکاء نوحہ خوانی کرتے ہوئے براستہ ایم اے جناح روڈ ایمپریس مارکیٹ سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں پہنچے اور وہاں جلوس اختتام پذیر ہوا۔

نشترپارک سے جلوس برآمد ہونے سے قبل مجلس برپا ہوئی، جس میں حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی شجاعت بیان کی گئی۔

پشاور میں 8 محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ سید نجف علی شاہ، کوچی بازار سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں پر شرکاء نے نوحہ خوانی بھی کی۔

دیگر شہروں سے بھی 8 محرم الحرام کے برآمد ہونے والے جلوس اپنی منازل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔

karachi

juloos

moharram