Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑانے پر ہربھجن سنگھ شرمندہ، معافی مانگ لی

ویڈیو بنانے کی وجہ بھی بتا دی
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2024 11:29pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

سابق بھارتی کھلاڑیوں کی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بنائی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ایک کے بعد ایک کر کے معذور افراد کے انداز میں نقل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں ہربھجن، یووراج اور سریش رائنا کو لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ پکڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معذور افراد کے حقوق کے حامیوں کی جانب سے ان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور کرکٹرز پر معذور افراد کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا گیا، جس کے بعد ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔

تاہم اب ہربھجن سنگھ نے ویڈیو بنانے کا ارادہ بتاتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔

ہربھجن نے کہا کہ ’انگلینڈ میں چیمپئن شپ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہماری ’توبہ ’توبہ‘ کی حالیہ ویڈیوز پر تنقید کررہے ہیں انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ہر فرد اور برادری کا احترام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو 15 دن تک مسلسل کرکٹ کھیلنے کے بعد تھکاوٹ کے باعث اپ لوڈ کی گئی تھی، تنقید کے سلسلے کو روکیں اور سب کو خوش رکھیں۔

واضح رہے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت چیمپینز نے پاکستان چیمپینز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔

Viral Video

harbhajan singh

apologize

Disabled