Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

یوروکپ میں شاندار پرفارمنس، فیفا کی ہسپانوی فٹبالر کی اردو میں تعریف

یوروکپ کے فائنل میں اسپین کی ٹیم فاتح رہی تھی
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2024 12:01am

یوروکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فیفا نے سب سے الگ انداز اپناتے ہوئے ہسپانوی فٹبالر لامین یمال کی تعریف کر ڈالی ۔

گزشتہ روز جرمنی کے شہر برلن میں اسپین اور انگلینڈ کے درمیان یوروکپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں اسپین کی ٹیم فاتح رہی اور اس فتح کے ساتھ ہی اسپین سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والی ٹیم بن گئی۔

اس ٹورنامنٹ میں اسپین کے فٹبالر لامین یمال نے دنیا کے سامنے خود کو منوایا اور انہیں یوروکپ 2024 کا ’ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یوروکپ کے دوران لامین یمال کی شاندار کارکردگی پر فیفا نے اردو میں ان کی تعریف کی، فیفا کے آفیشل فیس بک پیج پر لامین یمال کی تصویر پوسٹ کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’کمال ہے، یمال ہے‘ ۔

خیال رہے کہ لامین یمال نے یوروکپ 2024 کے فائنل سے ایک روز قبل ہی اپنی 17ویں سالگرہ منائی تھی اور وہ کوئی بھی یوروکپ فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔ جبکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیفا نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع بھی پر پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے کا استعمال کیا تھا۔

Euro 2024 soccer

euro cup