Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی غائب ہونے پر متاثرین کو لاکھوں روپے مل گئے

کمپنی نے صارفین سے معذرت بھی کی
شائع 15 جولائ 2024 09:17pm

بجلی غائب ہونے پر متاثرین کو لاکھوں روپے مل گئے، سعودی بجلی کمپنی نے شرورہ کمشنری کے متاثرین کو ہرجانہ ادا کر دیا ۔

الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کے مطابق الیکٹریک کمپنی نے متاثرہ صارفین کے اکاونٹ میں 2 ہزار ریال منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی نے صارفین سے فنی خرابی کے باعث بجلی کی بندش پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہزارریال فی میٹر کے حساب سے ہرجانہ ادا کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ بجلی کی فراہمی میں فنی بنیادوں پرتعطل ہو گیا تھا جس کی وجہ صارفین کو شدید مشکل کا سامنا تھا۔

اتھارٹی کے ضوابط کے مطابق بجلی کے انقطاع کی صورت میں کمپنی پرلازم ہے کہ وہ فوری طورپر بجلی کی بحالی کے لیے کام کرے اگر بجلی کی فراہمی میں 6 گھنٹے سے زیادہ وقت تک تاخیر ہوتی ہے تو اس صورت میں کمپنی صارف کو 200 ریال ادا کرنے کی پابند ہو گی ۔ اگر بجلی کی بحالی میں مزید تاخیر ہوتی ہے تو ہر اضافہ گھنٹے پرکمپنی 50 ریال مزید ادا کرے گی۔

electricity

Saudi Arab