Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پر پابندی: آئین کے آرٹیکل 6 اور 17 کیا ہیں

پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے استعمال کیا جانے والا آرٹیکل 17 کس طرح استعمال کیا جائے گا
شائع 15 جولائ 2024 08:54pm

ملک میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف آرٹیکل 17 کے تحت کارروائی کرنے اور آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات چلائے جانے پر بحث ہو رہی ہے۔ لیکن آئین کہ یہ دو اہم آرٹیکل ہیں کس بارے میں؟ آئے جانتے ہیں۔

آرٹیکل 6 سنگین غداری کی دفعہ ہے جبکہ آرٹیکل 17 ملکی سالمیت کیلئے خطرے کی دفعہ ہے۔

آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کوئی بھی شخص طاقت سے دستور کی تنسیخ کرے، تخریب کاری کرے، اسے معطل کرے تو یہ سنگین غداری کے زمرے میں آئے گا، معاونت اورسازش میں شریک ہونے پربھی سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔

آرٹیکل چھ کی شق دو کے تحت شق ایک میں درج شدہ سنگین غداری کو سپریم کورٹ سمیت کسی بھی عدالت سے جائز قرار نہیں دیا جائے گا۔ اس کی شق تین کہتی ہے کہ سنگین غداری کیس کا شکایت کنندہ صرف وفاق ہوگا اور اس میں مجرم قرار دئے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔

’پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتیں واضح کریں وہ ن لیگ کے ساتھ ہیں یا نہیں‘، پابندی کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

آئین کا آرٹیکل سترہ سیاسی جماعت بنانے کا حق دیتا ہے لیکن شرائط بھی لاگو ہیں، آرٹیکل کی شق دو کے مطابق کسی سیاسی جماعت پرفارن فنڈڈ یا قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دینے کا الزام ہو تو وفاقی کایبنہ پابندی کی منظوری دے گی۔

حکومتی ڈکلیریشن کے بعد پندرہ روز کے اندر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکرنا ہوگا اور معاملے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے سے اتحادیوں کا اظہار لاعلمی، پیپلز پارٹی کی مخالفت

اگر سپریم کورٹ وفاقی حکومت کے بھیجے گئے ریفرنس کی توثیق کردیتی ہے تو سیاسی جماعت کالعدم ہونے کی صورت میں اس جماعت کے سینیٹ، قومی، صوبائی اور بلدیاتی نمائندوں کی رکنیت فوری معطل ہوجائے گی۔

article 6

Ban on PTI

Article 17