Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

مولانا فضل الرحمان کا فوج کو سیاست سے الگ ہونے کا مشورہ

سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا، مولانا فضل الرحمان
شائع 15 جولائ 2024 08:45pm

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فوج کو سیاست سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا ، کہا کہ موجودہ سیاسی بحران حل، فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک فوج خود کو سیاست سے الگ نہیں کرتی اس وقت تک ملک بحران سے نہیں نکل پائے گا، سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے، طاقتور حلقے جتنا جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں گے، ملک اور خود ان کے لئے اتنا بہتر ہو گا، بصورت دیگر بگاڑ بڑھے گا۔

جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ مقتدرہ تسلیم کر لے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے، سارے مسائل کا حل ملک میں از سر نو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔