Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر خان کے فلم کاپی کرنے پر مشہور ہالی ووڈ ڈائریکٹر برہم، انیل کپور پر غصہ نکال دیا

اداکار کا انٹرویو وائرل
شائع 15 جولائ 2024 08:02pm
تصویر: بشکریہ گوگل
تصویر: بشکریہ گوگل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرسٹوفر نولن سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔

انیل کپور نے ایک پرانے انٹرویو کے دوران کرسٹوفر نولن سے متعلق بتایا تھا کہ وہ ہالی ووڈ فلموں کی کاپی پر سخت نالاں تھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کرسٹوفر نولن کی فلم ’انسیپشن‘ میں یوسف نامی کیمسٹ کا کردار نبھانا چاہتے تھے، اسی سلسلے میں وہ کرسٹوفر نولن سے ملاقات کے لیے ان کے پاس گئے۔

انیل کپور نے بتایا کہ جب وہ ان سے ملاقات کرنے پہنچے تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بھارت میں میری فلمیں کاپی ہو رہی ہیں، جس پر میں نے کرسٹوفر نولن سے کہا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے۔ جو فلم کاپی کی گئی وہ کافی مقبول بھی ہوئی۔

انیل کپور نے کہا کہ کرسٹوفر نولن دراصل عامر خان کی فلم گجنی کا ذکر کررہے تھے، وہ اس بات پر سخت نالاں تھے کہ انہیں کوئی معاوضہ یا کریڈٹ وغیرہ کچھ بھی نہیں دیا گیا۔

واضح رہے ہالی ووڈ کے ہدایتکار کرسٹوفر نولن کا شمار دنیا کے سب سے باصلاحیت اور کامیاب ترین فلمسازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اوپن اوپن ہائیمر، پریسٹیج، بیٹ مین بیگنز، دی ڈارک نائٹ جیسی کامیاب فلمیں بنائیں۔

hollywood

Bollywood

Anil Kapoor

Christopher Nolan