Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ری فلنگ کے دوران رکشے کا سلنڈر پھٹ گیا، 12 سالہ لڑکی جاں بحق

دھماکے سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2024 09:55am
تصویر : آج نیوز
تصویر : آج نیوز

مٹیاری میں سی این جی پمپ پر ری فلنگ کے دوران رکشے کا سلنڈر پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ سعید آباد، قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ دھماکے سے رکشہ تباہ ہوگیا۔

سلنڈر پھٹنے کے بعد بچی کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

 مٹیاری : سی این جی پمپ پر ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے رکشہ تباہ ہوگیا۔ فوٹو۔۔۔ آج نیوز
مٹیاری : سی این جی پمپ پر ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے رکشہ تباہ ہوگیا۔ فوٹو۔۔۔ آج نیوز

دھماکے کی آواز کچھ فاصلے تک سنی گئی، جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Sindh Police

cylender blast

lpg cylinders