Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایسا کیا ہوا کہ ٹرین آنے پر میاں بیوی نے گہری کھائی میں چھلانگ لگا دی

جوڑا سنگل پٹری پر فوٹو شوٹ میں مصروف تھا، ویڈیو وائرل
شائع 15 جولائ 2024 06:56pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

مصیبت کسی کو بتا کر نہیں آتی، اور جب وہ اچانک آتی ہے تو ذرا سی بھی مہلت نہیں ملتی۔ ایسی ہی مصیبت کا سامنا کرنا پڑا ایک میاں بیوی کو جو ٹرین کی پٹری پر سیلفی بنانے میں مصروف تھے جو ان کی زندگی کی آخری تصویر بھی ہوسکتی تھی۔

بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک میاں بیوی ریل کی پٹری کے بیچ و بیچ ویڈیو بنانے لگے جب کہ ریل کی پٹریاں ایک پُل پر تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ راہول میوادہ اور اس کی 20 سالہ اہلیہ جھانوی اس جگہ سے موٹرسائیکل پر گزر رہے تھے کہ جہاں انہوں نے پُل پر تصویر بنوانے کا فیصلہ کیا۔

ٹرین کی سنگل پٹری پر فوٹوشوٹ کے دوران ہی ٹرین وہاں پہنچ گئی اور دونوں کو وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ ہی سمجھ نہیں آیا لہٰذا دونوں نے 90 فٹ اونچائی سے نیچے کھائی میں چھلانگ لگادی جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔

دونوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، راہول کو جودھپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، اس کی کمر پر متعدد چوٹیں آئیں جب کہ جھانوی کی ٹانگ فریکچر ہوگئی جس کے بعد اسے بھی اسپتال داخل کروا دیا گیا۔

Photoshoot

Husband and Wife

near railway track

Jump