Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرمپ پر حملے میں ناکام شخص کا نشانہ بچپن سے ہی کچا تھا، دوستوں کے انکشافات

تھامسن کروکس کو اسکول کی رائفل ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟
شائع 15 جولائ 2024 06:53pm
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش میں مارا گیا 20 تھامس میتھیو کروکس (تصویر: انڈیا ٹوڈے/اے پی)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش میں مارا گیا 20 تھامس میتھیو کروکس (تصویر: انڈیا ٹوڈے/اے پی)

ایک گولی نے انتخابی ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کان کو چھید دیا، یہ ایک قاتلانہ حملہ تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ صرف اس وجہ سے مرتے مرتے بچے کہ حملہ آور کا نشانہ چوک گیا۔ حملہ آور تو اسنائپر کی گولی سے مارا گیا، لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ مذکورہ حملہ آور بچپن سے ہی نشانے بازی میں کچا رہا تھا۔

اے آر 15 طرز کی رائفل سے لیس حملہ آور نے اس سٹیج سے تقریباً 140 میٹر کے فاصلے پر ایک عمارت کی چھت سے فائرنگ کی جہاں ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کر رہے تھے۔

اس حملہ آور کی شانخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروک کے نام سے کی گئی۔

تھامس کروکس کے دوست جیمسن مائرز کے مطابق، کروکس اسکول میں ایک خراب نشانہ باز تھا۔

اے بی سی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے، مائرز نے بتایا کہ کروکس نے ہائی اسکول کی رائفل ٹیم میں شامل ہونے کی کوشش کی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا اور ”پری سیزن“ سیشن کے بعد اسے واپس نہ آنے کو کہا گیا۔

مائرز نے کہا، ’اسے ناصرف ٹیم میں نہیں لیا گیا، بلکہ اس سے کہا گیا کہ وہ واپس نہ آئے کیونکہ وہ اتنا برا نشانہ لگاتا تھا کہ اسے خطرناک سمجھا جانے لگا تھا‘۔

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ٹیم کے ایک اور رکن نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ایک نظریہ بن گیا تھا کہ کروکس ’رائفل ٹیم کے لیے واقعی فٹ نہیں تھا‘۔

تاہم، اسکول ڈسٹرکٹ نے کہا کہ رائفل ٹیم میں کروک کے ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق اسکول ڈسٹرکٹ نے کہا کہ کروکس ’کبھی بھی کسی روسٹر پر نظر نہیں آیا‘۔

کروکس ایک مقامی شوٹنگ کلب کا حصہ تھا جسے کلیئرٹن اسپورٹس مینز کلب کہا جاتا ہے۔

اسے ”خاموش“ اور ”بہت ہوشیار“ کے طور پر بیان کیا گیا، لیکن کروکس اکیلا تھا۔

مائرز نے کروکس کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ”سماجی طور پر محدود رہنے والا“ تھا اور ایسا شخص تھا جس کے زیادہ دوست نہیں ہوتے۔

مزئرز نے مزید بتایا کہ ”سیاست“ سے الگ، کروکس ”اسٹار وار“ کا پرستار تھا۔

کروکس کو ایک دوست کے طور پر یاد کرتے ہوئے مائرز نے کہا، ’وہ ایک بہت اچھا اور پیارا آدمی تھا جسے میں جانتا تھا۔‘

Thomas Matthew Crooks

Attack on Donald Trump