Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ فرش پر آلتی پالتی مار کر بیٹھنے کا فائدہ جانتے ہیں؟

ماہرین نے تحقیق میں بتا دیا
شائع 15 جولائ 2024 05:26pm
تصویر بشکریہ: ہیلتھ لائن
تصویر بشکریہ: ہیلتھ لائن

بعض لوگ اپنے گھروں میں آلتی پالتی مار کر بیٹھنے کے عادی ہوتے ہیں اور بیٹھنے کا یہ طریقہ انہیں سکون فراہم کرتا ہے۔

اکثر طبی ماہرین کو آپ نے زیادہ سے زیادہ چہل قدمی کے مشورے دیتے سنا ہوگا مگر یہاں بیٹھنے کے حیران کن فائدہ بھی بتایا گیا ہے۔

جیسا کہ کئی تحقیق میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ دیوار سے ٹیک لگائے بغیر فرش پر بیٹھنا صحت کے لیے مفید ہے کیونکہ اس سے مسلز مکمل طور پر خود کار طریقے سے اچھی طرح کام کرتے ہیں۔

مگر وہیں کچھ تحقیق میں یہ بھی بتایا جا چکا ہے کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے طبی مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔

درحقیقت فرش پر ٹانگ کے اوپر ٹانگ کر رکھ کر بیٹھنا یا آلتی پالتی مار کر بیٹھنا صحت کے لیے معاون تصور کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے امریکا کی پٹسبرگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کرسٹوفر بایز نے بتایا کہ آلتی پالتی مار کر بیٹھنا کمر، کولہوں اور گھٹنوں کو متحرک بناتا ہے جس سے زیریں جسم کی لچک برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ڈاکٹر کرسٹوفر کے مطابق صرف فرش پر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا فائدہ کا نہیں بلکہ صوفے پر بھی اس طرح بیٹھنے سے بھی جسم کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیچے بیٹھنے اٹھنے سے جسم بھی مضبوط ہوتا ہے۔

صحت

floor

sitting position