Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بھر میں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا کر بیچنے کا انکشاف

تمام مقامات فوری طور پرسیل، ایف آئی آر درج کر لی گئیں، اوگرا
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2024 08:47pm

سندھ میں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملاکربیچنے کا انکشاف ہوا ہے، سکھر، پنوعاقل کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ایل پی جی میں ملا کر فروخت پکڑی گئی۔

اوگرا کے مطابق پنوعاقل کے اسسٹنٹ کمشنر نے چار مقامات پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کا سراغ لگایا گیا، چھاپوں کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کا سراغ لگایا گیا۔

اوگرا حکام کے مطابق ایل پی جی انتہائی آتش گیر، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ملاپ سے مہلک ہو جاتی ، کاربن ڈائی آکسائیڈ میں ایل پی جی کے مقابلے میں زیادہ پریشر ہوتا ہے، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم نے پنو عاقل میں ایل پی جی سائٹس کا معائنہ کیا، تمام سائٹس غیر قانونی اور غیر محفوظ حالات میں چل رہی تھیں ۔ مناسب ایل پی جی ٹینکوں کے بجائے اسٹوریج کے لئے ایل پی جی باؤزر کا استعمال کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت معاملہ پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں خطرناک عمل سے وابستہ ممکنہ جانوں کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

ری فلنگ کے دوران رکشے کا سلنڈر پھٹ گیا، 12 سالہ بچی جاں بحق، ایک شخص زخمی

اجلاس میں سیکریٹریز، اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو غیر قانونی عمل پر کاروائی کی ہدایت دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتھارٹی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے قانونی آپشنز کو بروئے کار لائے گا۔

اوگرا کے مطابق کاروائی کا مقصد عوام کی قیمتی جانوں اور املاک کا تحفظ ہے۔

LPG

LPG Prices

lpg cylinders