Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو فوری واپس لینا چاہیے، انسانی حقوق کمیشن پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو سیاسی افراتفری کے سوا کچھ نہیں ہوگا، ایچ آر سی پی
شائع 15 جولائ 2024 05:03pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی فیصلہ غیرآئینی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں مقدمہ درج کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’پی ٹی آئی اور پاکستان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے‘ ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور سابق صدر عارف علوی کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے ریفرنس دائر کرے گی۔

اس حوالے سے انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی تو سیاسی افراتفری کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

’ایک سیکنڈ کے لیے بھی پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے‘،حکومتی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

ایچ آر سی پی نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کو ترجیع بنائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، اس پر پابندی کے فیصلے کو فوری واپس لینا چاہیے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے کارروائی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ جعلی حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے اس لئے بوکھلاہٹ میں احمقانہ بیانات دے رہے ہیں، یہ جو بھی کریں ہم ان کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔

federal government

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)