Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار، بجلی معطل

دیگر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا اور ہوائیں چلتی رہیں
شائع 15 جولائ 2024 04:07pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بزرش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، لیکن حسب روایت چند قطرے برستے ہی شہر میں کئی مقامات پر بجلی معطل ہوگئی۔

شہر قائد کے علاقوں ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائدآباد، بحریہ ٹاون، نیا ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ دیگر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا اور ہوائیں چلتی رہیں۔

بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بارش کے بعد ملیر جامعہ ملیہ روڈ، رفیع بینگلو، الفلاح اور سلمان گارڈن میں بجلی غائب ہوگئی۔

Karachi Rain