Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف فٹبالر میسی رونے لگے

ارجنٹینا اور کولمبیا کے درمیان میچ جاری تھا، کہ اسی دوران میسی انجری کا شکار ہوگئے
شائع 15 جولائ 2024 04:06pm
تصویر بذریعہ: ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب

معروف عالمی فٹبالر لیونل میسی حال ہی میں کوپا امریکا فائنل 2024 میں اشکبار ہوگئے ہیں، جبکہ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں اجنٹینا اور کولمبیا کے درمیان میچ جاری تھا، کہ اسی دوران میسی نے توجہ حاصل کی۔

اگرچہ میچ جاری تھا، تاہم میسی یہ میچ نہ کھیل سکے، فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کپتانی بھی میسی کر چکے ہیں، تاہم اب کھلاڑی ٹانگ میں انجری کا شکار ہیں۔

میچ کے سیکنڈ ہالف میں میسی انجری کا شکار ہوئے جبکہ 64 ویں منٹ پر ہی کھیل سے باہر ہوئے، انجری کے باعث میسی کا ٹخنہ سوجھ چکا ہے۔

لیونل میسی کا آٹوگراف لینے والا خاکروب ملازمت سے فارغ

میچ سے باہر ہونے پر میسی شدید جذباتی ہوگئے اور رونے لگ گئے، جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میسی کو دیگر کھلاڑی تسلی دے رہے ہیں۔

تاہم اس وقت میسی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا جب ان کی ٹیم 2024 کوپا امریکا کا میچ جیت گئی۔

Argentina

Leonel Messi

Columbia

cry

2024 Copa America