Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عرفان پٹھان کی سابق پاکستانی کرکٹرکے بیٹے کونصیحت

چیمپئن شپ کے فائنل میں یونس خان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا
شائع 15 جولائ 2024 03:54pm

عالمی چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہوا، جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے فائنل میں بھارت چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ بھارت نے پاکستان کا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھیل کے میدان میں حریف نظر آنے والے کھلاڑی، میچ کے بعد دوستوں کی طرح ایک دوسرے سے مل رہے ہیں اور خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے سباق کپتان یونس خان نے اپنے بیٹے کو عرفان پٹھان سے ملوایا۔

یونس خان کا بیٹا بھارت سے شکست کے بعد افسردہ نظر آرہا تھا، عرفان پٹھان نے انہیں نصیحت کی کہ ہاراور جیت کھیل کا حصہ ہیں اور کھیل میں ہار جیت چلتی رہتی ہے۔

چیمپئن شپ کے فائنل میں یونس خان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا تھا۔

برمنگھم میں کھیلے جانے والے چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان چیمپئن کے کپتان یون خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور انڈیا چیمپئنز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تاہم انڈیا چیمپئنز نے پاکستان کا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے امبتی رائیڈونے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 50 رنز بنائے، گرکریت سنگھ 34 اور یوسف پٹھان نے 30 رنز بنائے، یوراج سنگھ 15، روبن اوتھاپا 10 اور سریش رائنا 4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

Pakistan vs India

Irfan Pathan

world championship of legends

Younas Khan