بھیگے ہوئے بادام کے کرشماتی فوائد
اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئے بادام سے کرنا نہ صرف آپ کی صبح کا جمپ اسٹارٹ ہے، بلکہ صحت کا انمول خزانہ لیے ہوئے ہے۔ یہاں ہم آپ کو ایسی وجوہات بتانے جارہے ہیں کہ یہ کیوں ماہرین غذائیت کی چوائس رہی ہے۔
ہاضمے کو بہتربناتے ہیں
رات بھر بھیگے ہوئے بادام غذائی اجزاء کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سےہاضمے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔
مون سون میں نزلہ زکام سے بچنے کیلئے ’زیرہ کاڑھا‘
ذہنی افعال کو تقویت دیتے ہیں
بادام غذائی اجزاء ،جیسے وٹامن ای اور اومیگا-3 فیٹی ایسڈز، سے پر پوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آپ کی یادداشت اور ذہنی فعالیت کو بہتر بناتے ہیں۔
توانائی کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں
پروٹین، صحت بخش چکنائی، اور فائبرپورا دن آپ کی توانائی برقرار رکھتے ہیں، اور ہمارا جسم پورا دن چاقو چوبند اور توانا رہتا ہے۔
ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں
بادام میں موجود میں فاسفورس، میگنیشیم اور کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں
کولسٹرول لیول کم ہونے میں مددگار ہے
روزانہ بھیگے ہوئے بادام کھانے سے آپ کے کولیسٹرول لیول کو کم ہونے میں مدد ملتی ہے، جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتےہیں۔ یہ دل کی شریانوں کی سوجن کم کرنے میں بھی موثر ہیں۔ اس میں شامل میگنیشیم دل کی بیماریوں سے بچاو میں مددگار ہوتا ہے،
Comments are closed on this story.