Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ کوما میں جاسکتے ہیں، عام آدمی پارٹی

پریشانی کی کوئی بات نہیں، بقاعدگی سے چیک ہو رہا ہے، دوائیں دی جارہی ہیں، تہاڑ جیل کی انتظامیہ کا بیان
شائع 15 جولائ 2024 02:51pm

دہلی کے وزیرِاعلیٰ اروند کیجری وال کی صحت کے حوالے سے عام آدمی پارٹی نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوما میں بھی جاسکتے ہیں۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ اروند کیجری وال کی صحت کا گراف گرتا جارہا ہے۔ دہلی کی تہاڑ جیل کی انتظامیہ کو اس حوالے سے معاملات کی وضاحت کرنی چاہیے۔

تہاڑ جیل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما جس میڈیکل رپورٹ کا حوالہ دے کر اس معاملے کو تماشا بنارہے ہیں اُس میں کوئی بھی تشویش ناک بات نہیں۔

ایک بیان میں تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے کہا کہ دہلی کے وزیرِ اعلیٰ کی صحت کا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔ اُن کا میڈیکل چیک اپ باقاعدگی سے ہوتا ہے۔ ماہرین کی آرا کی روشنی میں علاج کیا جارہا ہے اور تمام ضروری دوائیں دی جارہی ہیں۔ ٹیسٹ بھی بروقت کیے جارہے ہیں۔

2 جون سے 14 جولائی کے دوران کیجری وال کے وزن میں دو کلو کی کمی آئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کا دعوٰی ہے کہ اروند کیجری والا کا وزن جیل میں ساڑھے آٹھ کلو کم ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیجری وال کے وزن کا چارٹ جاری کرکے تہاڑ جیل نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ کی ضمانت منظور، بی جے پر عام آدمی پارٹی کی شدید تنقید

مودی 2025 کے بعد وزیرِ اعظم نہ رہ سکیں گے، کیجری وال

Arvind Kejriwal

AAM AADAMI PARTY

CHIEF MINSTER OF DELHI

MAY SLIP INTO COMA