Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے دوران مکیش امبانی کی بہو نشے میں تھیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

اننت امبانی کی شادی کے دوران بڑی بہو شلوکا مہتا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2024 04:48pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب

اننت امبانی کی شادی جہاں سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی تھی، وہیں مکیش امبانی کی بڑی بہو نے بھی تقریب کے دوران کچھ ایسا کیا ہے، جو کہ سب کی توجہ سمیٹ رہا ہے۔

مکیش امبانی کی بڑی بہو شلوکا مہتا اپنے شوہر آکاش کے ہمراہ ’شبھ آشیروار‘ کی تقریب میں بیٹھی تھیں۔

اپنے دیور کی شادی میں موجود شلوکا دراصل بیٹھے بیٹھے گرتی دکھائی دے رہی ہیں، آنکھوں میں نیند اور چہرے پر تھکن کے باعث شلوکا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ممبئی میں دنیا کی مہنگی ترین شادی کی تقریب منعقد تھی، جہاں امبانی خاندان کے بچے اور رشتہ دار تمام تقریبات میں دکھائی دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہو شلوکا نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے گر رہی تھیں، کہ اسی دوران خود کو سنبھال لیا، یہ صورتحال دو مرتبہ ہوئی تاہم شلوکا نے خود کو سنبھال لیا۔

تاہم اس پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے توجہ دی جا رہی تھی، وہیں کچھ صارفین کو تشویش بھی تھی کہ گویا شادی کی تقریب میں نشے کا استعمال بھی ہوا ہے۔

جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین بطور ماں اور بہو شلوکا کی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھ کر انہیں داد دیتے بھی دکھائی دیے۔

Mukesh Ambani

Anant Ambani

Anant Ambani Wedding

shloka ambani