Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کتوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو 249 سال قید کی سزا

ملزم کتوں کو اپنی رہائشگاہ پر لے جاتا تھا جہاں جانوروں کو ظلم کا نشانہ بنایا
شائع 15 جولائ 2024 01:30pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

آسٹریلیا میں ایک زولوجسٹ کو کتوں سے زیادتی کرنے اور انہیں مارنے کے باعث 249 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز زولوجسٹ آدم برٹن کو 60 سے زائد کتوں سے زیادتی اور انہیں مارنے کی وجہ سے سزا سنائی گئی ہے۔

برطانوی ماہر مگرمچھ آسٹریلیا کے علاقے ڈارون میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق آدم کتوں کو اپنی رہائشگاہ پر لاتے تھے۔

جہاں وہ کتوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا اور پھر انہیں موت سے ہمکنار بھی کرتا تھا، آدم اس گھناؤنے فعل کو کیمرے میں قید بھی کرتا تھا۔

دنیا کا سب سے معمر کتا بوبی چل بسا

گزشتہ سال آدم پر 60 سے زائد کتوں پر ظلم کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا، جمعرات کے روز این ٹی سپریم کورٹ کے جج مشیل گرانٹ کی جانب سے سماعت سے قبل جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سمیت ملازمین کو بھی عدالت کا کمرہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔

’بوبی‘ سے معمر ترین کتا ہونے کا اعزاز چھین لیا گی

جج کا کہنا تھا کہ کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اور ذہنی طور پر متاثر ہونے کے خدشے کے باعث یر درخواست کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاں لوگ فیصلے کے منتظر تھے وہیں ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست کرتے ہوئے نئی رپورٹ جمع کرائی گئی۔ اس رپورٹ میں ملزم کے ذہنی طور پر غیر صحت مند ہونے کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔

Rape

Australia

violence

Verdict

Dogs