Aaj News

بدھ, جنوری 22, 2025  
22 Rajab 1446  

نیوز اینکر پر تشدد: عائشہ جہانزیب کے شوہر نے تصویر کادوسرا رخ بتا دیا

دوسرے شوہر نےمنظر عام پر، حقائق سے پردہ ہٹا لیا
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2024 02:10pm

آج کل مشہور میزبان اور اداکارہ عائشہ جہانزیب خود پر ہونے والے تشدد کی وجہ سے خبروں میں ان ہیں۔ عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر حارث علی کے خلاف گھریلو تشدد کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ جب انہوں نے یہ خبر میڈیا کو دی تو ان کے چہرے پر چوٹیں تھیں۔

انہوں نے 7 سال قبل حارث سے شادی کی تھی۔ یہ عائشہ جہانزیب کی اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد دوسری شادی تھی۔ عائشہ کے پہلے شوہر سےتین بچے تھے ۔اس کے علاوہ حارث سے ان کے دواور بچے ہیں۔

تشدد کیس : اینکر عائشہ جہانزیب کا شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

گھریلو تشدد کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد عائشہ کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ عائشہ اپنے شوہر کی خفیہ شادی کو بھی ان کےدرمیان کشید گی کی ایک وجہ بتایا تھا۔

تاہم اب عائشہ کے شوہر حارث کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے ، جس میں انہوں نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنا موقف بیان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ ان پر ہتھیار رکھنے کا الزام جھوٹا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عائشہ کے چہرے پر موجود چوٹ کے نشانات جھوٹے ہیں اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ساری حقیقت سامنے آسکتی ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں بچوں کی تحویل صرف عائشہ کے حوالے کرنے کے لئےدباو ڈالاجا رہا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity