Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بندوق کے پارٹس پاکستان سے برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک شخص گرفتار

72 پارٹس کار کے فیول ٹینک اور بونٹ کے نیچے چھپائے گئے تھے، یاسر خان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
شائع 15 جولائ 2024 01:03pm

پاکستان سے برطانیہ منگوائی گئی کار سے بندوق کے اجزا اور پُرزے برآمد ہونے پر برمنگھم کے علاقے اسپارک ہل سے یاسر خان نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بندوق کے پُرزے اور آلات کار کے فیول ٹینک اور بونٹ کے نیچے چھپائے گئے تھے۔

پی اے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضبط کیے جانے والے بندوق کے اجزا کی تعداد 72 ہے۔ ان میں ٹاپ سلائیڈز اور اور ہینڈ گنز کی نالیاں بھی شامل ہیں۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا کہ 7 جولائی کو بارڈر فورس کے افسران نے اس کھیپ کا سراغ لنڈن گیٹ وے پورٹ پر لگایا۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق برمنگھم کے جیولری کوارٹر سے حراست میں لیے جانے والے 39 سالہ یاسر خان سے پوچھ گچھ کے بعد ہفتے کو اس پر سنگین جرم کے تحت مقدمہ قائم کردیا گیا ہے۔ یاس خان کو آج کسی وقت برمنگھم میں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے جدید امریکی ہتھیار برآمد

اسمگلنگ کیلئے بھارتی پنجاب سے ڈرونز پاکستان جاتے ہیں، وزیراعلی بھگوت مان

birmingham

GUN PARTS

SMUGGLED FROM PAKISTAN

ONE MAN ARRESTED

SPARKSHILL