Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

محرم کے دس دن قدم گاہ پر زائرین کی تعداد دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے

قدم گاہ مولا علی پر سارا سال مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری رہتا ہے
شائع 15 جولائ 2024 01:02pm
Hazrat Maula Ali (a. s.) is the holy place in Hyderabad, Sindh - Aaj News

حیدرآباد کی شناخت کا ایک اہم حوالہ قدم گاہ مولا علی بھے ہے جہاں عام دنوں کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے دوران زائرین کی بہت بڑی تعداد حاضری دے کر شہدائے کربلا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

قدم گاہ مولا علی کے باعث حیدرآباد کو نجف سندھ کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے جہاں وہ پتھر موجود ہے جس پر حضرت علی نے نماز ادا کی اس پتھر پر آپ کے قدم مبارک کے نشان واضح طور پر موجود ہیں جن کی زیارت کے لئے زائرین نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے یہاں آتے ہیں.

قدم گاہ مولا علی کی منتظم انجمن امامیہ سندھ کے جنرل سیکرٹری صادق علی مرزا کہتے ہیں محرم کے دس دن قدم گاہ پر زائرین کی تعداد دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

قدم گاہ مولا علی پر سارا سال مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو محرم الحرام میں اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔

پاکستان

Hyderabad

MUHARRAM UL HARAAM