Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، ’پاکستان کیلئے بھیانک خواب‘

پی سی بی کی جانب سے تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے کے عزم کا اظہار
شائع 15 جولائ 2024 12:57pm
تصویر بذریعہ: آئی سی سی/ فائل فوٹو/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: آئی سی سی/ فائل فوٹو/ انٹرنیٹ

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہونے جا رہا ہے، اس سب میں بھارت کی جانب سے روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کیا جا رہا ہے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے آئی سی سی کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بھارت کی عدم شرکت پر متبادل پلان کام بھی سوچنا شروع کردیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا سکتا ہے، جس میں بھارت کے میچ پاکستان میں نہیں ہو سکیں گے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے شرکت نہ کر کے آئی سی سی کے لیے مشکل کھڑی کر رہا ہے، تاہم متبادل مقام کا آپشن زیر غور ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا بڑا بیان آگیا

جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور لاہور کے علاوہ دبئی میں بھی کھیلے جائیں گے، بورڈز کی جانب سے منظوری کی صورت میں ہائبرڈ ماڈل پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

جبکہ ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کی صورت میں صورتحال اس لیے بھی زیر غور ہوگی کیونکہ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل میں جانے کی صورت میں میچ پاکستان میں نہیں ہو پائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسی کسی بھی قدم کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

india

Pakistan Cricket Team

BCCI

champions trophy 2025

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)