Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی ’لیب‘ میں آگ بھڑک اٹھی

حادثے میں دو ائیر کنڈیشنڈ، فرنیچر اور لیب کا دیگر سامان جل گیا، انتظامیہ
شائع 15 جولائ 2024 12:53pm

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی لیب میں آگ بھڑک اٹھی ہے، واقعہ میں میڈیا لیب کو نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ آگ میڈیا لیب میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے بعد دھواں بھرگیا اور فوری طور پر شعبہ ابلاغ عامہ کو خالی کرا لیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے میں دو ائیر کنڈیشنڈ، فرنیچر اور لیب کا دیگر سامان جل گیا جبکہ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔