Aaj News

جمعرات, جنوری 23, 2025  
22 Rajab 1446  

اننت امبانی نے شاہ رخ اور رنویر سمیت مہمانوں کو کون سے اور کیا قیمتی تحائف دیے

تحائف وصول کرنے والوں میں شاہ رخ اور رنویر بھی شامل ہیں
شائع 15 جولائ 2024 12:26pm

بھارتی رئیس مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات ختم ہو گئی ہیں۔ ان تقریبات کی تفصیلات اور ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں۔

اس شادی میں جہاں دنیا بھر کی شخصیات کو بھر پور طریقے سے ویلکم کیا گیا ، وہیں انہیں الوداع کرنے کا مختلف انداز اپنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک خبر کے مطابق اس شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کر انتہائی قیمتی ریٹرن گفٹ سے نوازا گیا۔

کھرب پتی امبانی کے بیٹے کی شادی میں بڑی بہو کی پرانے جوڑے میں شرکت

بھارتی پاپارازیوں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اننت امبانی نے اپنے دوستوں کو لمیٹڈ ایڈیشن کی گھڑیاں تحفے میں دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک گھڑی کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

تحفے وصول کرنے والوں میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

Anant Ambani