Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

خواتین کو امیر لوگوں سے شادی کے لیے پھنسانے والی ’امیر ترین‘ یوٹیوبر

چینی یوٹیوبر سوشل میڈیا پر 'محبت کا گرو' کے نام سے مقبول ہو رہا ہے
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2024 12:20pm
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا/ چینی میڈیا
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا/ چینی میڈیا

چینی یوٹیوبر نے خواتین کو رئیس افراد سے شادی کرنے کی ویڈیو سے کروڑوں روپے کما لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ایک محبت کے گرو نے خواتین کو امیر مردوں سے شادی کے طریقے کار بتائے ہیں، یوٹیوبر کی ویڈیو پر کروڑوں ویوز آ گئے ہیں۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق لی شوانکی نامی یوٹیوبر اب بطور ’محبت کے گرو‘ کے نام سے مقبول ہوگئی ہیں، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو ریلیشن شپ اور معاشی مشورے دیتی دکھائی دیتی ہیں۔ جبکہ مقامی طور پر لی کو ’کیو کیو‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

اگرچہ یوٹیوبر کے کئی مشوروں پر سوشل میڈیا پر تنازعات بھی کھڑے ہوجاتے ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

خاتون یوٹیوبر شادی اور ریلیشن شپ کو بطور معاشی فوائد تصور کرتی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کو بھی یہی تلقین کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

خاتون یوٹیوبر کی جانب سے کہنا تھا کہ شادی کر کے آپ ایک قلعے میں بندھ ہوجاتے ہیں، جہاں پیسہ بطور چاول ہوتا ہے اور جبکہ حمل کو گیند سے تشبیہہ دی ہے۔

یوٹیوبر کو لیمبورگینی کار پر ہیلی کاپٹر سے ’پٹاخوں کی بارش‘ کرنا مہنگا پڑ گیا

جبکہ یوٹیوبر کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کے تمام ریلیشن شپ کو فوائد کے طور پر دیکھو، دوسری جانب ذرائع کے مطابق یوٹیوبر سالانہ 142 ملین یوان کما رہے ہیں جو کہ 5 ارب 44 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

دوسری جانب لائیو مشوروں کے سیشن کے لیے یوٹیوبر 1143 یوان لیتی ہیں جو کہ پاکستانی 48 ہزار 813 روپے بنتے ہیں۔

جبکہ ان کا ایک معروف کورس بھی ہے جو کہ ’ویلیوایبل ریلیشن شپس‘ کہلاتا ہے، جس کی قیمت 3 ہزار 580 یزان کا ہے جو کہ پاکستانی 1 سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

Marriage

love guru

chinese youtuber

advise