Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 مقدمات میں عمر ایوب ، ملک احمد بھچر، امین اللہ کو باعزت بری کردیا

سانحہ 9 مئی : یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری کی ایک ایک مقدمہ میں ضمانت منظور
شائع 15 جولائ 2024 07:28pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سرگودھا کی انسدادِ دہشت عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر اور ایم پی اے امین اللہ خان کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔ دوسری طرف لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز میں رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ایک ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی۔

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عمر ایوب خان ، ملک احمد خان بھچر اور ایم پی اے امین اللہ خان کو تھانہ سٹی میانوالی کی ایف آئی آر نمبر 348 اور 355، پی اے ایف بیس اور آئی ایس آئی آفس حملہ کیس میں باعزت بری کیا۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے، مختلف پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کی ٹک ٹاک وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر سیل کر رکھا ہے، لیکن پنجاب کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر مقدمات شرمناک ہیں، ’اہم سرکاری افسران ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر سیاست سے باز رہیں‘۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہر فورم پر سیاست کرنے والے سرکاری افسران کا محاسبہ کریں گے، ہواؤں کا رخ تبدیل ہو رہا ہے، انصاف کے حصول کیلئے ہر سطح پر جائیں گے، صنم جاوید پر بھی جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

سانحہ 9 مئی : یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری کی ایک ایک مقدمہ میں ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز میں رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ایک ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کا حکم سنا دیا۔ یاسمین راشد کی مسلم لیگ ن ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کی گئی جب کہ عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی گلبرگ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کی گئی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں، دیگر مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

سانحہ 9 مئی، راولپنڈی کی عدالت میں سماعت

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت تمام ملزمان کو حاضری لگاکر واپس جانے کی اجازت دی گئی۔

پیر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔ شیخ رشید احمد، شبلی فراز، عمر ایوب، شہریار آفریدی، کنول شوزب اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل: ’حکومت عمران خان کی غلطیاں دہرارہی ہے‘

عدالت کے عملے نے تمام ملزمان کی حاضری لگائی۔ ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم نہیں کی جاسکیں۔ اے ٹی سی نے اس کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔

ATC Rawalpindi

MAY 9 CASES

ATTENDANCE ONLY