Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
شائع 15 جولائ 2024 10:39am

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آئے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا اور اس کا مرکز زمین سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

بلوچستان: ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

بلوچستان

earthquake

Zhob