Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں مزید تین نوجوان شہید

قباض بھارتی فوج تلاشی کے نام پر شہریوں کو مسلسل پریشان کر رہی ہے، معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات
شائع 15 جولائ 2024 10:17am

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع کپواڑا میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پُرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

پورے علاقے میں جگہ جگہ چیک پوسٹ قائم کرکے تلاشی کے نام پر مقبوضہ کشمیر کے لیے زندگی دشوار سے دشوار تر کی جارہی ہے۔

تین دن قبل مقبوضہ کشمیر میں یومِ شہدائے کشمیر کے حوالے سے مکمل شٹر ڈاؤن کے بعد سے بھارتی قابض فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر لوگوں کو مزید پریشان کرنا شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل برہانی وانی کی برسی کے موقع پر بھی بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے طول و عرض میں دھماکا خیز مواد اور ہتھیار برآمد کرنے کے آپریشن کے نام پر شہریوں کو پریشان اور ہراساں کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے باشندوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ترقیاتی اقدامات کا ڈھول پیٹ کر دنیا کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مقبوضہ وادی کے لوگ معاشی اعتبار سے انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اُن کے لیے روزگار کی مواقع بھی محدود ہیں اور مجموعی طور پر ماحول اِتنا گندا کردیا گیا ہے کہ لوگ کاروبار اور ملازمت دونوں ہی معاملات میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

DISTRICT KUPWARA

THREE YOUTH MARTYRED

ECONOMICS WOES WORSEN