Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محرم الحرام کے جلوس کے لیے ہتھنی پہنچ گئی

'بی بی کا علم' میں ہر سال ہتھنی کو لایا جاتا ہے
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2024 10:24am
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو/ بھارتی میڈیا
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو/ بھارتی میڈیا

محرم الحرام کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے جلوس کا انعقاد کیا جاتا ہے، وہیں بھارتی جلوس نے منفرد ہونے کے باعث توجہ سمیٹ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانا میں محرم الحرام کے جلوس کے لیے ہتھنی کو پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کے شہر حیدرآباد میں خاص طور پر اس موقع کے لیے ہتھنی ’روپاوتی‘ کو کرناٹکا سے تنلگانا منگوایا گیا ہے۔

حیدرآباد کے علاقے سے سالانہ طور پر ’بی بی کا علم‘ برآمد ہوتا ہے، جس کے لیے خاص طور پر ہتھنی کو منگوایا گیا تھا۔

محرم الحرام کااحترام نہ کرنے پر عمران عباس میڈیا پر برہم ، پوسٹ شیئر کر دی

واضح رہے ’بی بی کا علم‘ حیدر آباد کا بڑا جلوس مانا جاتا ہے، جو کہ عاشور کے موقع پر عاشور خانہ سے چادر گھاٹ پر آکر اختتام پزیر ہوتا ہے۔

اس اہم موقع کے لیے لائی گئی ہتھنی کو مکمل طور پر ٹرین کیا جاتا ہے، جسے ہجوم کے درمیان پریشانی نہ ہو، جبکہ ہاتھی اپنے مالک اور دھیان رکھنے والے ملازمین کے ساتھ لایا جاتا ہے۔

تاہم رواں سال ہاتھی کو محرم الحرام کے جلوس میں آنے سے روکنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا، جبکہ ہتھنی کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہتھنی لانے کی اجازت منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

8 اور 9 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

جس کے باعث ہتھنی کو عارضی طور پر سینٹر منتقل کیا گیا تھا، پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ برائے جانور کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ ہتھنی مختلف بیماریوں کا شکار ہے۔ اس لیے اسے جلوس میں شرکت نہ کرنے دی جائے۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے اعتراض رد کرتے ہوئے ہتھنی کو اجازت دے دی گئی ہے۔

india

Hyderabad

Elephant

juloos

Telangana

moharram