Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

شہر قائد میں شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
شائع 15 جولائ 2024 09:54am

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ تاہم شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

موسم کا حل بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے، آئندہ 2 روز کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، پارہ 40 ڈگری تک جانے کے بعد موسم ٹھنڈا پڑ گیا، گرد آلود ہوائیں

کراچی میں بارش کے باوجود حبس نہ چھٹ سکا

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی سے کراچی میں مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا، 20 جولائی سے شہر قائد میں تیز بارش متوقع ہے۔

شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے، شمال مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

karachi

karachi weather

Met Office

Hot Weather

KARACHI HOT WEATHER