Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ٹرمپ پر حملہ: اہلخانہ کو بچاتے ہوئے جاں بحق شخص ’ہیرو‘ قرار، 7 لاکھ ڈالر عطیات جمع

فائرنگ کے دوران کورے کامپریٹور نے اپنی فیملی کو نیچے دھکیلا اور خود فائرنگ کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
شائع 15 جولائ 2024 09:19am

ہفتے کی شام پنسلوانیہ کے شہر بٹلر میں سابق صدر ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 50 سالہ فائر فائٹر نے اپنی فیملی کو بچاتے ہوئے جان دی۔ اِس عمل نے اُسے ہیرو بنادیا۔

جب ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈدونلڈ ترمپ کو ایک قریبی عمارت کی چھت پر چڑھے ہوئے 20 سالہ تھامس میٹھیوز کروکس نے نشانہ بنایا تب کورے کامپریٹور نے اپنی فیملی کو نیچے دھکیلا اور خود فائرنگ کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پنسلوانیہ کے گورنر جوش شپیرو نے کورے کامپریٹور کو ہیرو قرار دیا ہے۔ کامپریٹور فیملی کے لیے جاری کیے گئے ْگو فنڈ می’ پیج کے تحت 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔ کورے دو بچوں کا باپ تھا۔

کوے کی بیٹی ایلیزن نے کہا کہ میرے والد نے ریئل لائف سپر ہیرو کی طرح جان دی ہے۔ ایلیزن نے بتایا کہ جیسے ہی فائر کی آواز آئی، والد نے مجھے اور میری والدہ کو نیچے دھکیلا اور خود گولیوں کی زد میں آگئے۔ ایلیزن نے فیس بک پیج پر لکھا کہ کوئی بھی لڑکی اپنے والد کو جیسا دیکھا چاہے گی میرے والد ویسے ہی تھے۔

پنسلوانیہ کے گورنر جوش سپیرو نے کورے کامپریٹور کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریاست کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم کو نصف سرنگوں کردیا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ کورے مذہبی رجحان کا حامل تھا اور اُس کی ساکھ بہت اچھی تھی۔

ٹرمپ پر حملے دوران 57 سالہ ڈیوڈ ڈچ اور 74 سالہ جیمز کوپنہیور زخمی ہوئے۔ ان دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

COREY OMPRERATORE

DIED FOR FAMILY

REAL TIME SUPER HERO

GREAT TRIBUTE