Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انگلینڈ کو شکست دے کر اسپین نے چوتھی بار یورو کپ جیت لیا

فائنل میں اسپین کے 2 گول کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم ایک گول کرسکی
شائع 15 جولائ 2024 08:59am

فٹبال کے دوسرے سب سے بڑے عالمی ایونٹ یورو کپ 2024 کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔

یورو کپ 2024 کے فائنل میں 2-1 کی فتح کے ساتھ اسپین سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والی ٹیم بن گئی۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے فائنل کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی آئی اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے کیے۔

47 ویں منٹ میں نکو ویلیمز نے گول کرکے اسپین کر برتری دلائی جسے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کرکے برابر کیا۔

کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل مکل اورزیبال نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ایکبار پھر اسپین کو برتری دلائی۔ 86 ویں منٹ میں ہونے والا اسپین کا یہ دوسرا گول میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا جس کے ساتھ اسپین یورو 2024 کا چیمپئن بن گیا۔

یہ اسپین کا چوتھا یورو ٹائٹل ہے، جس کے بعد اسپین سب سے زیادہ یورپیئن چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم بن گئی جبکہ شاندار کامیابی پر اسپین کے فینز نے گراؤنڈ اور سڑکوں پر جشن منایا۔

دوسری جانب انگلینڈ بھی 2 مسلسل یورو فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپین 1964، 2008، 2012 میں یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

FootBall

euro cup

england vs spain