Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اننت امبانی کی شادی سے گرفتار ہونے والے دو افراد کون؟

ممبئی پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے
شائع 14 جولائ 2024 10:46pm

بھارت کے کھرب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں دعوت نامے کے بغیر گھسنے کی کوشش کرنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

شادی اور اس کے بعد کی تقریبات میں دنیا بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ثانیہ مرزا کی اننت امبانی کی شادی میں شرکت، لباس وائرل

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی میں شادی کے مقام سے دو افراد کو دعوت نامے کے بغیر شادی میں گھسنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار افراد آندھرا پردیش سے ممبئی پہنچے تھے جن میں سے ایک یوٹیوبر اور دوسرا خود کو بزنس مین بتاتا ہے۔

ممبئی پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

کھرب پتی امبانی کے بیٹے کی شادی میں بڑی بہو کی پرانے جوڑے میں شرکت

بعد ازاں ممبئی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد دونوں کو رہا کردیا۔

Mukesh Ambani

Anant Ambani

Anant Ambani Wedding

Gate Crashing