Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’صلہ رحمی کریں، اب اُسے گھر جانے دیں‘، صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری پر سعد رفیق بول پڑے

بچے ماں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہوں گے، سعد رفیق
شائع 14 جولائ 2024 09:49pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسیر کارکن صنم جاوید کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری کے خلاف بول پڑے۔

سوشل میڈیا پلئیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے ایک بیان میں سعد رفیق نے لکھا کہ صنم جاوید کے بچے ماں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہوں گے، ان کا تو کوئی قصور نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ صلہ رحمی کریں، اب اُسے گھر جانے دیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔

رہائی کے بعد صنم جاوید وکلاء کے ساتھ روانہ ہوگئی تھیں، لیکناسلام آباد پولیس نے انھیں پھر سے گرفتار کرلیا ہے۔

Saad Rafique

sanam javed